`ماڈل ایان علی کی طبیعت خرا ب ، مسلسل قے کے با عث جیل حکام پریشان

سپر ماڈل کا جیل ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے سے انکا ر ،من پسند میڈیکل سنٹر سے علاج کرانے پر بضد،جیل حکام کا حکام بالا سے اس بارے مشاورت کرنے کا فیصلہ`

پیر 29 جون 2015 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کی گزشتہ چند دنوں سے ”طبیعت کی خرابی“ سے جیل حکام پریشان ہیں جبکہ قے نہ رکنے پر ایان علی کی پریشانی میں ا ضا فہ ہو رہا ہے۔ سپر ماڈل جیل ہسپتال طبی معائنہ کرانے پر راضی نہیں ہو سکی ہیں من پسند میڈیکل سنٹر سے علاج کرانے پر بضد ہیں‘ جیل حکام نے حکام بالا سے اس بارے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کی طبیعت قدرے ناساز ہے۔ بات بات پر تر ش چیزیں کھانے کو مانگ رہی ہیں جس سے جیل حکام کی پریشانی بڑھ رہی ہے انہوں نے ایان علی سے جیل ہسپتال میں معائنہ کرانے کی درخواست کی تو ایان علی نے یہ درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ وہ اپنی مرضی کے میڈیکل سینٹر میں معائنہ کرائیں گی۔

(جاری ہے)

ایان علی کو وقفے وقفے سے الٹیاں بھی آ رہی ہیں جس سے وہ خود بھی پریشان ہیں۔

اس نئی آ فت سے نمٹنے کے لئے جیل انتظامیہ نے اعلیٰ حکام سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے رواں ہفتے اعلیٰ حکام سے رابطہ کئے جانے کا امکان ہے۔ اس ساری صورتحال سے ایان علی کی جیل میں قید دوسری قیدی خواتین بھی پریشان ہیں کہ آخر کو سپر ماڈل کو کیا ہو گیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہو رہی ہے۔ جیل انتظامیہ بھی تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد خوبرو ماڈل کا کسی مستند ہسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے گا

متعلقہ عنوان :