یونان میں بینک بند، سرمائے پر پابندی عائد
یونان دیوالیہ ہونے کے قریب ،عوام پرامن رہیں انھیں یقین دلاتا ہو ن ان کے پیسے، تنخواہیں اور پینشنز محفوظ ہیں، وزیراعظم
پیر 29 جون 2015 22:34
بر سلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) یورپی سینٹرل بینک (ای سی بی) نے یونان کے بینکاری نظام کے لیے ہنگامی رقوم میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد یونانی وزیراعظم نے پیر کو ملک کے تمام بینک اور سٹاک مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔یورپی سینٹرل بینک کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب آئندہ ہفتے منگل کو قرضے کی ادائیگی کی مدت ختم ہونے پر یونان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔
ملک کے وزیراعظم نے ٹی وی پر خطاب میں عوام کو پرامن رہنے کو کہا اور انھیں یقین دلایا کہ ان کے پیسے، تنخواہیں اور پینشنز محفوظ ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ یونان کے اثاثے محفوظ ہیں۔ انھوں نے یہ تو تصدیق کی ہے کہ ملک میں تمام بینک پیر کو بند رہیں گے تاہم یہ نہیں بتایا کہ بینک کب تک بند رہیں گے اور سرمائے پر کنٹرول کی نوعیت کیا ہوگی۔(جاری ہے)
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بیل آوٴٹ کی توسیع کے لیے ایک بار پھر انھوں نے درخواست کی ہے اور وہ یوروزون کے فوری جواب کے منتظر ہیں۔
اس سے پہلے یونان کے پائریئس بینک کے سربراہ نے فائنانشیئل سٹیبیلیٹی کاوٴنسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد کہا تھا کہ پیر کو یونان کے بینک بند رہیں گے۔توقع کی جا رہی ہے کہ پانج جولائی کو ہونے والے ریفرنڈم کے دو روز بعد یعنی سات جولائی کو بینک کھل جائیں گے، کوئی بھی شخص ایک دن کے اندر اپنے اکاوٴنٹ سے 60 یورو یعنی 66 ڈالر سے زیادہ رقم نہیں نکلوا سکے گا۔ پہلے سے منظور شدہ تجارتی لین دین کے علاوہ بیرونِ ملک رقم کی منتقلی ممکن نہیں ہو سکے گی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یونان کے لیے امدادی رقوم میں اضافہ نہ کرنے سے یونان کے بینک بند ہو سکتے ہیں اور بینکوں سے رقوم نکلوانے پر بھی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔یورپی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کے لیے تیار ہے اور یونان کے مرکزی بینک سے رابطے میں ہے۔`متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.