تیونس: دہشت گردی کا غم غلط کرنے کی منفرد کوشش

متاثرہ علاقے میں غیرملکی سیاح جوڑے کی شادی کی تقریب

پیر 29 جون 2015 22:39

تیونس( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تیونس میں گذشتہ جمعہ کو ایک سیاحتی مقام پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ ایسے میں ایک غیر ملکی جوڑے نے دہشت گردی سے متاثرہ ساحلی شہر سوسہ میں بو جعفر کے مقام پر شادی کی تقریب منعقد کر کے منفرد انداز میں دہشت گردی کو چیلنج کرنے اور مرنے والوں کے لواحقین کا دکھ بانٹنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ساحلی شہر کی القنطاوی نامی سیرگاہ میں جمعہ کے روز ہونے والے دھماکوں میں کم سے کم 38 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد غیرملکیوں پر مشتمل تھی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غیرملکی سیاح جوڑے کی دہشت گردی سے متاثرہ مقام پر شادی کی تقریب کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ ہفتے کی شام تیونس کے مخلتف شہروں بالخصوص سوسہ
میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے تھے۔`