کویت: مسجد کے خودکش بمبار کی اہم معلومات عرب میڈیا کو موصول
"حملہ آور اپنے اہل خانہ سے بھی الجھتا رہتا تھا"
پیر 29 جون 2015 22:39
کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)کویت میں جمعہ کے روز اہل تشیع کی جامع مسجد امام جعفر الصادق میں مبینہ طور پر خود کش بم حملہ کرنے میں ملوث شدت پسند فہد القباع کی شناخت کے بعد "العربیہ" نے سعودی عرب میں اس کے خاندان سے رابطہ کیا ہے اور حملہ آور کے بارے میں مزید اہم معلومات حاصل کی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فہد القباع اس وقت سوشل میڈیا پر بھی زیربحث ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں تاہم اس کے خاندان کے ایک ذریعے نے العربیہ کو اس کے بارے میں کئی اہم باتیں بھی بتائیں۔
سیکیورٹی کے نقطہ نظر ذریعے کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی۔ اس نے بتایا کہ فہد القباع پچپن ہی سے خاندان کے دیگر افراد سے مختلف سوچ کا مالک رہا ہے۔ گھرمیں بھی معمولی باتوں پر وہ لڑائی جھگڑے پر اتر آتا تھا۔(جاری ہے)
حملہ آور القباع نے صرف اسکول کی تعلیم حاصل کی اور اس نے تعلیم ترک کر کے پچھلے 20 سال سے اپنے والد کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں مصروف ہوگیا تھا۔
اس نے سرکاری نوکری یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ یہ حرام ہے تاہم اپنے ایک کزن کی وساطت سے اس نے دو مرتبہ پرائیویٹ جاب کی تھی۔ وہ بھی زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہی۔ذریعے کا کہنا ہے کہ رواں ماہ صیام سے قبل بھی فہد القباع کے خاندان کے لوگ ایک محفل میں جمع تھے۔ اس موقع پر القباع نے خانگی امور میں بھی سخت اختلافات کا اظہار کیا اور اٹھ کر چلا گیا۔ شدت پسندانہ خیالات رکھنے کے باوجود اس کے شام یا عراق جانے اور داعشی نظریات اختیار کرنے کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔ البتہ اس کے کچھ اقارب شدت پسندانہ نظریات رکھنے کی پاداش میں جیلوں میں بھی قید ہیں۔`مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.