مصری خاتون کے رحم میں 27 بچوں کی موجودگی کا انکشاف
فہد شبیر پیر 29 جون 2015 22:40
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جون۔2015ء) مصر میں حال ہی میں ایک حاملہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد پتا چلا کہ اس کے رحم میں بہ یک وقت 27 بچے ہیں جو انگور کے گچھے کی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کو بچوں کی شکل میں رحم کا کینسرتھا تاہم اب سرجری کے بعد اس کی جان بچالی گئی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نےاس حیرت انگیز واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں سوزان مبارک اسپتال کے ایک فیملی ڈاکٹر ھانی حسن نے بتایا کہ حال ہی میں جنوبی مصرکے المنیا شہر کی ایک 40 سالہ خاتون احسان عبدالحلیم کو پیٹ میں تکلیف کی شکایت پراسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں نےاس کے پیٹ کا الٹراسائونڈ کرنے کے بعد پتاچلایا کہ وہ نہ صرف حاملہ ہے بلکہ اس کے پیٹ میں 27 بچے ہیں۔(جاری ہے)
الٹراسائونڈز کی مدد سے پیٹ میں موجود بچوں کی درست تعداد کی بھی تصدیق ہوگئی۔
الٹراسائونڈ کی رپورٹ سے پتا چلا کہ خاتون کے رحم میں 27 بچے انگورکے گچھے کی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ مزید تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کینسر کی ایک مہلک شکل ہے جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ڈاکٹروں نے کینسرکی تشخیص کے بعد فوری طور پر خاتون کے پیٹ کی سرجری کی اور تمام جنین کو نکال دیا گیا ہے۔ سوزان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف عثمان نے بتایا کہ خاتون کے رحم میں ورم کی شکل میں کینسر بگڑ رہا تھا تاہم ابھی ابتدائی مراحل میں تھا۔ خاتون کی زندگی بچانے کے لیے اس کی سرجری ناگزیر تھی۔ اس کی جان بچالی گئی ہے اور اسپتال میں تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کے رحم میں موجود کینسر کے ورم کو لیزر کے ذریعے ختم کیا گیا ہے۔ خاتون کے رحم سے نکالے گئے بچے ابھی ابتدائی حالت میں تھے اور وہ مرچکے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں خاتون نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس کی عمر چالیس سال ہے اور وہ ایک فارم ہائوس میں اپنے شوہر کے ہمراہ کام کرتی ہے۔ اس کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں جو سب اسکول جاتے ہیں۔ امراض نسواں کے ماہر ڈاکٹر حسن محمود نے بتایا کہ خواتین کے رحم میں ورم کی شکل میں کینسر کے کیسز بہت کم آتے ہیں۔ اس طرح کا کیس ہزار میں ایک ہوتا ہے، تاہم اس نوعیت کا کینسر بیضہ دانی میں کروموسومز کی تعداد بڑھ جانے سے پیدا ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.