النصرہ فرنٹ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا شبہ ہے: محمود عباس
'داعش کا دھمکی آمیز بیان اسرائیل کے زیرانتظام علاقے میں سامنے آیا'
پیر 29 جون 2015 22:40
بیت المقدس( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کی جانب سے مبینہ طور پر بیت المقدس میں مسیحی برادری پر حملوں کے دھمکی آمیز بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل اور شام میں لڑنے والی شدت پسند تنظیم النصرہ محاذ کے درمیان تعلقات کا شبہ ہے کیونکہ جب ہم یہ سنتے ہیں کہ شامی جنگجوؤں کا اسرائیلی اسپتالوں میں علاج کیا جاتا ہے تو اس سے اس شبے کو مزید تقویت ملتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں صدر ابو مازن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سخت دشمن سمجھی جانے والی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" بھی صہیونی ریاست کے ساتھ بعض معاملات میں براہ راست مذاکرات کررہی ہے۔(جاری ہے)
فلسطین میں حکومت کی تشکیل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں محمود عباس نے کہا کہ ان کے سامنے دو آپشن ہیں۔ ایک یہ کہ حماس کی شراکت سے ایک نئی قومی حکومت تشکیل دی جائے۔ دوسرا یہ کہ تحلیل کی گئی رامی الحمد اللہ کی کابینہ میں رد وبدل کیا جائے۔فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے مصر اور اردن کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی تردید کی اور کہا کہ فلسطینی چاہتے ہیں کہ مصر اور اردن مذاکرات میں فلسطینیوں کے شانہ بہ شانہ چلیں اور وہ ایسا ہی کررہے ہیں۔`
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.