سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اور ایف آئی اے عمران فاروق قتل کیس کے مرکز ی ملزمان سے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کرینگی
پیر 29 جون 2015 22:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان آنے والی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایف آئی اے کے ساتھ مل کر آج مرکز ی ملزمان معظم علی، کاشف اور محسن علی سے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کرے گی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے لندن سے اسلام آباد پہنچنے والی میٹروپولیٹن پولیس (کل) منگل کو مرکزی ملزمان معظم علی، محسن علی اور کاشف اور خالد شمیم سے عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں تحقیقات کرے گی اور ان کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔
اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچی تھی۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عمران فاروق قتل کو 16ستمبر 2010 کو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.