پنجاب بھر میں مفت کفن دفن کیلئے شہرخموشاں پراجیکٹ تیار،ملتان‘ سرگودھا اور لاہور میں فیروزپور روڈ پر ماڈل قبرستان کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی مکمل

ٹال فری ہیلپ لائن کے ذریعے میت قبرستان لے جانے کے لئے خصوصی گاڑی گھرتک پہنچ جائے گی، ورثاء کو قبرستان لانے اورلیجانے کے لئے خصوصی شٹل سروس بھی میسر ہو گی،بیرون ملک سے آنے والے رشتہ داروں کے انتظار میں میت کو سردخانے میں محفوظ رکھا جا سکے گا

پیر 29 جون 2015 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر چیف منسٹرآفس غریب خاندانوں کو کفن دفن کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ’’شہرخموشاں‘‘ پراجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ شہرخموشاں پراجیکٹ پر متعلقہ ضلع میں ضلعی حکومت کے زیراہتمام عمل درآمد ہو گا۔ باقاعدہ منصوبے کے تحت ڈیزائن کردہ ماڈل قبرستانوں میں ٹال فری ہیلپ لائن کے ذریعے تابوت لے جانے والی گاڑیاں ‘ پسماندگان یا ورثاء کو قبرستان لے جانے اور لانے کے لئے شٹل سروس‘ میت کو نہلانے کے انتظامات‘ نماز جنازہ اور بیرون ملک سے آنے والے رشتہ داروں کے انتظار میں میت کو سردخانے میں محفوظ رکھنے جیسی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

لاہور میں فیروزپور روڈ پر موضع رکھ چیڈو میں ماڈل قبرستان کے لئے اراضی کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ملتان اور سرگودھا میں بھی ماڈل قبرستان کے لئے اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مشیروزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان کی چیئرمین شپ میں ماڈل قبرستان عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نمائندہ کمشنرآفس‘ ڈی سی او لاہور‘ اے سی ماڈل ٹاؤن‘ ای ڈی او (ایم ایس)‘ اے ڈی سی (آر) نے اراضی کی نشاندہی میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔

ماڈل قبرستان ’’شہرخموشاں پراجیکٹ‘‘ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر (ایس ایم یو)‘ کمشنر آفس اور ڈی سی او آفس کے اشتراک سے قابل عمل تجاویز کے معیار (ایس او پی) کا تعین کیا ہے۔عوام کے لئے شہرخموشاں پراجیکٹ کے آغاز سے کفن دفن کے طویل اور دشوار مراحل کا خاتمہ ہو گا اور دکھ اور کرب کے لمحات میں پنجاب کے شہری اپنی حکومت کوساتھ ساتھ پائیں گے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر نے لاہور میں ماڈل قبرستان شہرخموشاں کے قیام کے لئے مخیرحضرات بالخصوص تابوت لے جانے والی دو گاڑیاں دینے پر صوفی گروپ آف کمپنیز اور تابوت لے جانے والی ایک گاڑی دینے پر ماسٹرپینٹس کو سراہا ہے۔ ان گاڑیوں پر میت کو بلامعاوضہ گھر سے قبرستان تک منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :