اسلام آباد،سید پور میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں2 خواتین سمیت 14 افرادزخمی،پولی کلینک منتقل

دونوں گروپوں میں دوبارہ تصادم سے پولی کلینک ہسپتال میدان جنگ بن گیا کوہساراور آبپارہ پولیس اسٹیشن میں الگ الگ مقدمات درج

پیر 29 جون 2015 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اسلام آباد کے نواحی علاقے سید پور میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں2 خواتین سمیت 14 افرادزخمی ہو گئے جنہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر د یا گیا جہاں دونوں گروپوں میں دوبارہ تصادم سے پولی کلینک ہسپتال میدان جنگ بن گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، کوہساراور آبپارہ پولیس اسٹیشن میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سید پور کے محلہ من ڈھری میں صابر گروپ اپنے مکان کا گیٹ لگا رہا تھا جبکہ دوسرے گروپ اورنگزیب نے منع کیا جس پر لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا، جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کوہسار پولیس نے پولی کلینک منتقل کر دیا۔ بعد میں دونوں گروپوں میں پولی کلینک کی ایمر جنسی وارڈ میں آزادانہ ڈنڈے اور لاٹھیوں کا استعمال کیا یا جس میں دونوں گروپ کے 14 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کلینک کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر آبپارہ پولیس کو اطلاع کر دی جس پر بھاری پولیس کی نفری نے دونوں گروپوں کو کنٹرول کر کے چھ افراد کو حراست میں لے لیا، زخمیوں میں صابر گروپ کے طاہر، یاسر، عاطف، بابر، عثمان اور امجد جبکہ اورنگزیب گروپ کے زبیر محمود، ضمیر، توقیر شامل ہیں۔ پولیس کلینک ایمر جنسی کا گیٹ فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :