ڈاکٹر ملیحہ لودھی برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئیں، ( کل) وزیراعظم سے ملاقات کریں گی

ڈاکٹر ملیحہ بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے بانکی مون کو خط لکھ کر بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے معاملہ اٹھائینگی

پیر 29 جون 2015 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی پاکستان پہنچ گئیں، وہ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گی، بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے بانکی مون کو خط لکھیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی پاکستان پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی (کل) منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گی جس کے بعد وہ بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو خط لکھیں گی جس میں بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے سوال اٹھایا جائے گا