بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم جولائی تک ملتوی

پیر 29 جون 2015 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن وسابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم جولائی کے لیے ملتوی کر دی،کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونی تھی ، جس کے لیے ملزمان کے علاوہ گواہان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نمبر ایک کے جج محمد ایوب خان مارتھ جو اڈیالہ جیل میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کر رہے ہیں ، گذشتہ روز وہ نجی مصروفیات کے باعث نہ آسکے ، اس موقع پر اڈیالہ جیل میں لگائی جانے والی عدالت میں ملزمان سابق سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزادسمیت دیگر ملزمان اورانکے وکلاء موجود تھے،جبکہ عدالت کے حکم سے آنے والے بے نظیربھٹو کے سیکورٹی آفیسر اور ڈرائیوربھی گواہی کے لیے حاضر تھے ، اگلی پیشی پر گواہ امریکی صحافی مارک سہگل کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان کیلئے انتظامات بارے بھی وزارت داخلہ رپورٹ بھی زیرسماعت آئے گی ،یاد رہے کہ 27دسمبر 2007ء کو سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جا رہی تھیں کہ لیاقت چوک میں خود کش دھماکہ میں شہید ہو گئیں اس دھماکہ میں پیپلز پارٹی کے متعدد کارکن جاں بحق اور زخمی ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :