ایم کیو ایم نے بھارت سے اے کے پچاس کی 47 رائفلز، 12لاکھ 50ہزار بھارتی روپے میں خریدیں

لندن میں ایم کیو ایم کے اہم رہنماء کے گھر سے ملنے والے اسلحے کی فہرست منظر عام پر آ گئی

پیر 29 جون 2015 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لندن میں ایم کیو ایم کے اہم رہنماء کے گھر سے ملنے والے اسلحے کی فہرست منظر عام پر آ گئی، ایم کیو ایم نے بھارت سے 50-AK کے 47 رائفلز، 12لاکھ 50ہزار بھارتی روپے میں خریدیں۔

(جاری ہے)

پیر کو لندن میں ایم کیو ایم کے اہم رہنماء کے گھر سے ملنے والے اسلحے کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہیں جس میں ایم کیو ایم نے50عدد دستی بم 65ہزار بھارتی روپے میں خریدے اور بھارت سے 50-AK کے 47 رائفلز، 12لاکھ 50ہزار بھارتی روپے میں خریدیں۔ موجودہ ساری رقم ڈالرز میں 38 لاکھ اور پاؤنڈز میں 62 ہزار بنتی ہے۔