پی سی بی نے دورہ سری لنکا کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 29 جون 2015 23:11

پی سی بی نے دورہ سری لنکا کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شعیب ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) پی سی بی نے دورہ سری لنکا کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سینئیر آل راوَنڈر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو 2017 میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کیلئے کوالی فائی کرنے کیلئے سری لنکا کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز جیتنا لازم ہے جس کے باعث سلیکشن کمیٹی نے شعیب ملک کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے فیصلے کے بعد شعیب ملک نے کیریبئین پریمئیر لیگ کی ٹیم بارباڈوس میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :