اشرف سوہنا کا منظور وٹو کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر پیپلزپارٹی چھوڑ نے کا اعلان
بلاول بھٹو کو پارٹی میں موجود ڈکٹیٹروں کے گماشتوں اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے لوگوں سے جنگ کرنا پڑے گی ، ہو سکتا ہے ان کو اس جنگ کی قیمت بھی چکانا پڑے‘آئندہ چند روز میں دوستوں کی مشاورت سے کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر وں گا‘پیپلزپارٹی لیبر ونگ پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر اشرف سو ہنا کی پر یس کا نفر نس
پیر 29 جون 2015 23:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پیپلزپارٹی لیبر ونگ پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا نے صوبائی صدر منظور احمد وٹو کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر پیپلزپارٹی چھوڑ نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو پارٹی میں موجود ڈکٹیٹروں کے گماشتوں اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے لوگوں سے جنگ کرنا پڑے گی اور ہو سکتا ہے کہ انہیں اس جنگ کی قیمت بھی چکانا پڑے‘آئندہ چند روز میں دوستوں کی مشاورت سے کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر وں گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اشرف سوہنا نے کہا کہ منظور وٹو نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی بجائے وٹو لیگ بنا لی ہے اور پنجاب کے تمام عہدوں پر ان کے خاندان کے افراد براجمان ہیں او ریہ بھٹو ازم نہیں وٹو ازم ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ منظو ر وٹو کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر چکا ہوں اور اس پر بلاول ہاؤس میں احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا لیکن اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو میڈیا کے توسط سے مخاطب کر کے پیپلز پارٹی اور محترمہ بینظیر بھٹو کے احسانات کا اقرار کرتا ہوں لیکن ایک سیاسی کارکن ڈکٹیٹر کے تربیت یافتہ اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے شخص کی جماعت پر تسلط سے انکار کرتاہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آصف علی زرداری بڑے سمجھدار اور زیرک سیاستدان ہیں لیکن میں منظور وٹو کی تعیناتی کے معاملے پر ان کی صلاحیتوں کی نفی کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اکابرین نے رابطے کئے ہیں لیکن دیانتداری سے کہتا ہوں کہ آئندہ دوروز میں اپنے ضمیر کے مطابق میں اور میرے ساتھی کسی فیصلے پر پہنچنے کے قابل ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.