Live Updates

رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری انڈسٹری طلب

پیر 29 جون 2015 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری انڈسٹری کو 2جولائی کے لئے طلب کر لیا ۔سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار مفاد عامہ کی تنظیم جو ڈیشل ایکٹو ازم پینل کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کے لیے خصوصی رعایت کی جاتی ہے مگر پاکستان ایک اسلامی ملک ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی بڑھ جاتی ہے جسے کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کوئی اقدامات نہیں کرتی۔ حکومت عام دکانداروں کو معمولی جرمانے کر کے اپنی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے کوئی کمیٹی بنائی گئی ہے یا نہیں اس حوالے سے سیکرٹری انڈسٹری پیش ہو کر تمام صورتحال سے عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2جولائی تک ملتوی کر دی ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :