وکی لیکس نے معروف صحافی مبشر لقمان کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 29 جون 2015 23:26

وکی لیکس نے معروف صحافی مبشر لقمان کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) وکی لیکس نےمعروف صحافی مبشر لقمان کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکی لیکس نے ادارے کے بانی جولین اسانج کے حوالے سے پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں دعوی کیا تھا کہ ان کی وکہ لیکس کے بانی جولین اسانج سے ملاقات کے دوران جولین اسانج نے ایم کیو ایم کی "را" سے مدد حاصل کرنے کی تصدیق کی تھی۔ اس بیان کے جواب میں وکی لیکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ جولین اسانج نے کبھی بھی ایسا کوئی دعوی نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :