بھارت معاملات میں سنجیدگی دکھائے تو جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ہمارے نرم لہجے کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک افغان تعلقات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، پاک سر زمین سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کریں گے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 29 جون 2015 23:37

بھارت معاملات میں سنجیدگی دکھائے تو جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ہمارے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون۔2015ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت معاملات میں سنجیدگی دکھائے تو جواب دینے کیلئے تیار ہیں، دفتر خارجہ کی طرف سے سخت زبان کے استعمال سے گریز کیا جاتا ہے ،بھارت نرم لہجے کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے، پاک افغان تعلقات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، پاک سر زمین سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کریں گے۔

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ سرد جنگ کا زمانہ ختم ہو چکا ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے پاکستان نے پہل کی، لیکن بھارت نے ممبئی حملوں کے گواہوں سے تفتیش کیلئے پاکستان کو رسائی نہیں دی اور نہ ہی سمجھوتہ ایکسپریس کے سانحے کا ذکر کرتا ہے، اب اگر بھارت معاملات میں سنجیدگی دکھائے تو ہم جواب دینے کیلئے تیار ہیں، مگر ہمارے نرم لہجے کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کی طرف سے سخت زبان کے استعمال سے گریز کیا جاتا ہے، پاک افغان تعلقات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، دہشت گردی سے متعلق امریکی رپورٹ پرانی بات ہے، ہم پاک سر زمین سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این جی اوز کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں، جس کے اندر رہ کر انہیں کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :