لاہور : موٹر سائیکل کاغذات کی عدم موجودگی، پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو بر ہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بناڈ‌الا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 10:33

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جون 2015ء) : موٹرسائیکل کے کاغذات پیش نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں نے سرعام دو نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا. تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں پولیس نے علی اور شاہد کو ناکے پر روک کر موٹرسائیکل کے کاغذات مانگے اور کاغذات نہ دکھانے پر نوجوانوں کو برہنہ کرکے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور اے ایس آئی خادم حسین، کانسٹیبل عابد اور نوید کو معطل کرتے ہوئےان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :