اسلام آباد ،لاہور، پشاور اور گر دا نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 10:38

اسلام آباد ،لاہور، پشاور اور گر دا نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جون 2015ء) : خیبر پختونخوا،پنجاب،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں سحری کے وقت زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے۔خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور،نوشہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ،صوابی،سوات،شانگلہ،مالاکنڈایجنسی،چترال،دیراوردیگر میں زلزلہ آیا۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کےاضلاع گلگت، اسکردو،غذر سمیت آزادکشمیرمیں مظفرآباد،وادی نیلم جبکہ قبائلی علاقےخیبرایجنسی میں بھی زلزلے کےجھٹکےمحسوس کئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور،قصور،شیخوپورہ،پنڈدادن خان سمیت پنجاب کےدیگرشہروں میں بھی زلزلہ آیا۔جس کےبعد لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سےباہرنکل آئے،تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکامرکزافغانستان اورپاکستان کاسرحدی علاقہ کوہ ہندوکش تھااور زلزلےکی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی۔افغانستان میں بھی 5.4شدت کےزلزلےمحسوس کئےگئے۔

متعلقہ عنوان :