ساہیوال، وین اور ٹرک میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، اداکارہ خوشبو سمیت 9افراد زخمی

منگل 30 جون 2015 11:38

ساہیوال، وین اور ٹرک میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، اداکارہ خوشبو سمیت ..

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اداکارہ خوشبو سمیت 9افراد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم‘ ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ خوشبو اپنے خاندان کے ہمراہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد واپس لاہور جارہی تھی کہ ساہیوال کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ٹرک کی ٹکر سے وین الٹ گئی حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور جاوید جو کہ خوشبو کا رشتہ دار تھا جاں بحق ہوگیا جبکہ خوشبو سمیت اس کے خاندان کے دیگر افراد علی رضا‘ ماہ نور‘ علینہ‘ بشریٰ‘ ثوبیہ‘ ارسلان‘ اظہر اور احسن زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ خوشبو کے خاندان نے حادثے کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو معاف کرتے ہوئے پولیس کارروائی سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :