ہاکی ورلڈ لیگ : کواٹر فائنل میں پاکستان اور برطانیہ بدھ کو آمنے سامنے ہوں گے

منگل 30 جون 2015 11:44

ہاکی ورلڈ لیگ : کواٹر فائنل میں پاکستان اور برطانیہ بدھ کو آمنے سامنے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون۔2015ء) ریو اولمپک 2016 کی ٹکٹ کے حصول کیلئے پاکستان بدھ کو ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کے کواٹر فائنلز میں برطانیہ سے ٹکرائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا پول مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کواٹر فائنلز مقابلے طے پا گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں رواں سال کے اختتام پر انڈیا میں شیڈول ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کیلئے کوالی فائی کرنے کے ساتھ ساتھ ریو اولمپک کیلئے بھی جگہ بنا لیں گی ۔ بدھ کو ہونے والے دوسرے مقابلے میں پول ’اے‘ کی ٹاپ ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ پول ’بی‘ کی چوتھی ٹیم آئرلینڈ سے ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :