یورو کی ناکامی کا مطلب یورپ کی ناکامی ہو گا ،جرمن چانسلر

منگل 30 جون 2015 11:50

برلن۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یونان کے ساتھ مزید مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برلن میں اپنی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجیلامیرکل نے کہا کہ اگر معاہدوں کی حیثیت ختم ہو گئی تو یورو ناکام ہو جائے گا جس کا مطلب یورپ کی ناکامی ہو گا۔

(جاری ہے)

میرکل نے واضح کیا کہ یونان کے ریفرنڈم کے بعد بھی یونانی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی دعوت کو مسترد نہیں کیا جائے گا۔ بین الاقوامی بیل آوٴٹ پیکج کی شرائط تسلیم کرنے یا اس سے انکار کے لیے یونان میں اتوار کو ہونیوالے ریفرنڈم کے بارے میں میرکل نے کہا کہ کسی کو اس ریفرنڈم کے نتائج پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے بلکہ یونانی عوام کو خود اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :