مصرکے سٹیٹ پراسیکیوٹر بم حملے میں ہلاک

منگل 30 جون 2015 11:50

انقرہ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مصر کے اسٹیٹ پراسیکیوٹر ہشام برکات بم دھماکے میں زخمی ہونے کے چند گھنٹے بعد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جسٹس منسٹر احمد الذند کے مطابق قاہرہ کے ہلیو پیلس نامی ضلع میں ہشام ایک بم حملے میں زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔مبصرین کے نزدیک اس حملے کو صدر السیسی کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام پسندوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کے بعد ملکی عدلیہ کے خلاف حملوں کا اعلان کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 2013ء میں فوج کی طرف سے مرسی کو اقتدار سے الگ کرنے کے بعد ہشام ایسے کسی حملے میں ہلاک ہونے والے سب سے اعلیٰ حکومتی اہلکار ہیں