یمن میں حوثی باغیوں کی آئل ریفائنری پر شیلنگ

منگل 30 جون 2015 11:51

صنعاء۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) یمن میں حوثی باغیوں نے مسلسل دوسرے روز بھی عدن میں واقع آئل ریفائنری پر شیلنگ کی۔آئل ریفا ئنر ی کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ راکٹ ایندھن کے ایک خالی ٹینکر پر گرے جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

عدن آئل کمپنی نامی اس ریفائنری میں کئی ٹینکر خام تیل اور ڈیزل سے بھرے پڑے ہیں اور اگر ان میں دھماکا ہوا تو بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔ دریں اثناء کئی مقامات پر باغیوں اور صدر منصور ہادی کی حامی افواج کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :