چاڈ میں سرکاری افواج اور جنگجووٴں کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک

منگل 30 جون 2015 11:51

اینجا مینا ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) چاڈ کی مسلح افواج اور بوکو حرام کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم 11 افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

چاڈ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت انجا مینا کے ایک ضلع میں بوکو حرام کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو جنگجووٴں نے حملہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں 5 فوجی، 5 شدت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کے اس ٹھکانے سے اسلحہ کے علاوہ خود کش جیکٹسں بھی برآمد ہوئی ہیں۔