کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ کل ہوگا

منگل 30 جون 2015 11:52

کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ کل ہوگا

سان تیاگو ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے تیسرے سیمی فائنل کا فیصلہ بدھ کو ہوگا۔ چلی میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ ایونٹ کا تیسرا سیمی فائنل میچ بدھ کو ارجنٹائن اور پیرا گوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے کولمبیا کی ٹیم کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ پیراگوئے کی ٹیم نے برازیل کی ٹیم کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ اور فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :