فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا

منگل 30 جون 2015 11:52

فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا

اوٹاوا ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل بدھ کو کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں انگلینڈ اور جاپان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ کینیڈا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

اس قبل انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان کینیڈا کو 2-1 گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ جاپان نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 5 جولائی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔