لنزے لوہن پراسرار مرض کا شکار ہو گئیں

منگل 30 جون 2015 12:33

لنزے لوہن پراسرار مرض کا شکار ہو گئیں

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ہالی وڈ کی اداکارہ لنزے لوہن پراسرار مرض کا شکار ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں علاج کی غرض سے کریوتھراپی کروانا پڑ رہی ہے اس تھراپی کا ٹریٹمنٹ منفی 230 فارن ہائیٹ کے درجہ حرارت والے چیمبر میں دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

28 سالہ اداکارہ یورا بورا گئی تھیں جہاں انہیں ایک مچھر کے کاٹنے سے یہ مرض لاحق ہوا ہے اس مرض میں جوڑوں کا شدید حملہ آور ہوتا ہے اس درد سے نجات کے لئے کریوتھراپی کی جاتی ہے ۔