پی ٹی وی سمیت مختلف نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر پر خصوصی ٹرانسمیشن کیلئے اداکاروں سے رابطے شروع کر دیئے

منگل 30 جون 2015 12:33

پی ٹی وی سمیت مختلف نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر پر خصوصی ٹرانسمیشن ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پی ٹی وی سمیت مختلف نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر پر خصوصی ٹرانسمیشن کے لئے اداکاروں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر کے حوالے سے مختلف نجی ٹی وی چینلز خصوصی ڈرامے ریکارڈ کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ اب پی ٹی وی اور مختلف نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر کے موقع پر لائیو خصوصی ٹرانسمیشن کے لئے بھی اداکاروں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جن میں احسن خان ، جویریہ سعود ، نور بخاری ، مومل شیخ ، فہد مصطفی ، ڈاکٹر ہما میر ، ثناء ، ریشم ، نور الحسن اور صوفیہ مرزا شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :