میراشوبز میں آنا دولت اورشہرت کا حصول ہرگز نہیں ‘ فوادخان

منگل 30 جون 2015 12:34

میراشوبز میں آنا دولت اورشہرت کا حصول ہرگز نہیں ‘ فوادخان

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) نامو را داکار و ماڈل فواد خان نے کہا ہے کہ با مقصد زندگی گزارنے والے لوگ جلدکامیاب ہوتے ہیں ،ہر انسان دنیا میں کوئی نہ کوئی مقصد کے تحت جد وجہد کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میراشوبز میں آنا دولت اورشہرت کا حصول ہرگز نہیں ہے ،اداکاری بڑ مشکل کا م ہے یہ ہر شخص کے بس کا کام نہیں ہے ۔ فواد خان نے کہا کہ میں سفارشی لوگوں کو پسند نہیں کرتا محنت کرنے والے لوگ مجھے پسند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں جدھر اچھا کام ملے ضرور کرنا چاہیے۔