کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، آئی جی سندھ کی بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 12:39

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا. ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. اجلاس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی بریفنگ دے رہے ہیں.

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سانحہ صفوار گوٹھ میں ملوث ملزمان 38 گھناؤنی وارداتوں میں ملوث ہیں اور انہوں نے مزید اہم انکشافات بھی کیے ہیں .

آئی جی سندھ نے یہ بھی بتایا کہ لیاری گینگ وار کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت لیاری گینگ کے 81 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے. آئی جی نے انکشاف کیا کہ سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان تعلیم یافتہ ہیں جو کہ موبائل فون کی بجائے وائس انٹر نیٹ پروٹوکول ٹیکنا لوجی استعمال کرتے تھے.

متعلقہ عنوان :