این بی سی کا ڈونلڈ ٹرمپ سے روابط ختم کرنے کا اعلان

منگل 30 جون 2015 12:46

این بی سی کا ڈونلڈ ٹرمپ سے روابط ختم کرنے کا اعلان

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) امریکی ٹی وی نیٹ ورک این بی سی نے مشہور کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکن باشندوں کے بارے میں ’ توہین آمیز بیان‘ کے بعد ان سے کاروباری روابط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ نے یہ بیان حال ہی میں میکسیکو کے غیر قانونی تارکینِ وطن کے بارے میں دیا تھا۔این بی سی نے کہا ہے کہ وہ اب مس یو ایس اے اور مس یونیورس یعنی حسین امریکہ اور حسین کائنات کی تقاریب کو نشر نہیں کرے گی۔

ٹرمپ ان دونوں مقابلوں کا انعقاد کرنے والی کمپنی کے شریک مالک ہیں۔اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ این بی سی پر مقدمہ کرنے کے بارے میں غور کر سکتے ہیں۔اسی ماہ پہلے جب انھوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ریپبلیکن کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہاں ہیں تو اسی کے ساتھ انھوں نے میکسیکو کے باشندوں پر امریکہ میں منشیات اور جرائم میں اضافے کے الزمات لگائے تھے۔

(جاری ہے)

وہ منشیات لا رہے ہیں، وہ جرائم لا رہے ہیں، وہ ریپ کرنے والے ہیں اور میرے خیال میں ان میں بعض اچھے ہیں لیکن ہم سرحد کے محافظوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ بتائیں کہ ہمیں کیا مل رہا ہے۔انھوں نے 16 جون کی اپنی تقریر کے دوران کہا تھاکہ وہ منشیات لا رہے ہیں، وہ جرائم لا رہے ہیں، وہ ریپ کرنے والے ہیں اور میرے خیال میں ان میں بعض اچھے ہیں لیکن ہم سرحد کے محافظوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ بتائیں کہ ہمیں کیا مل رہا ہے۔

انھوں نے میکسیکو سے ملحق امریکہ کی سرحد پر ’ایک عظیم دیوار‘ بنانے کا بھی عہد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس کا خرچہ میکسیکو والوں کو دینا ہوگا۔انھوں نے بعد میں اس بات پر زور دیا کہ وہ امریکی قانون سازوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے نہ کہ میکسیکو کے باشندوں کو۔این بی سی پر ہسپانوی ایڈوکیسی گروپ کی جانب سے مسٹر ٹرمپ کے شو کو نشر نہ کیے جانے کے لیے دباوٴ تھا جبکہ چینج ڈاٹ اوآرجی ویب سائٹ پر ان کے خلاف دو لاکھ سے زیادہ دستخط کیے گئے تھے۔

نیٹ ورک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ’این بی سی کے اقدار میں تمام لوگوں کے لیے عزت و وقار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ سیلیبریٹی اپرینٹس شپ کا نشریہ جاری رہے گا کیونکہ وہ دوسرے گروپ کی جانب سے ہے جبکہ ٹرمپ نے صدارتی امیدار کے مقابلے میں آنے کے بعد اس شو کی میزبانی بند کر دی۔

متعلقہ عنوان :