کراچی: وزیر داخلہ بلوچستان میر سر فراز بگٹی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ایم کیو ایم پر الزام لگانا کروڑوں عوام پر الزام لگانے کے مترادف ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 12:51

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : وزیر داخلہ بلوچستان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک منظم جماعت ہے، اور ایم کیو ایم پر الزامات کروڑوں عوام پر الزامات کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ بلوچستان کو چاہئیے کہ ایم کیو ایم پر الزام تراشیاں نہ کریں، خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سر فراز بگٹی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔

(جاری ہے)

انہیں چاہئیے کہ وہ بلوچستان کے حالات ٹھیک کر نے پر توجہ دیں، کراچی کے حالات سے متعلق انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو فعال بنایا جائے۔کروڑوں روپے تنخواہ کے باوجود کوئی کا م نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت اور کے الیکٹرک ہے، اور مطالبہ کیا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم امداد کے لیے اعلان کریں. ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پاس عوام کا مینڈیٹ موجود ہے، اور ایم کیو ایم ملکی سلامتی کے لیے جدو جہد کر رہی ہے۔