خام چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان

منگل 30 جون 2015 12:52

نیویارک ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) عالمی منڈیوں میں خام چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جولائی کیلئے خام چینی کے سودے 0.15 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 11.82 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

اس طرح قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اکتوبر کیلئے سودے 0.12 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 12.07 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے گئے ۔ اس طرح قیمتوں میں مجموعی طور پر ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق برازیل، ارجنٹینا اور وسطی امریکہ کی جانب سے مارکیٹ میں چینی کی فراہمی کے بعد صورتحال مستحکم ہو جائے گی۔