شامی فوج نے کرد علاقے الحَسَکہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا

منگل 30 جون 2015 12:53

دمشق۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) شامی فوج نے شمال مشرق میں کرد آبادی والے علاقے الحَسَکہ کے ضلع پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ اس علاقے پر اسلامک اسٹیٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران کنٹرول حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

فوج کی جانب سے جار ی بیان کے مطابق قبضے کے بعد اب النشوہ شہر کو بچے کھچے عسکریت پسندوں سے پاک کیا جا رہا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کے قبضے کے بعد ہزاروں افراد کو النشوہ سے نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ فوجی ذرائع کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے 2 خود کْش بمباروں نے الحَسَکہ کے جنوب مشرقی ضلع غِوران کے دو مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک مقام پر پٹرول کے ذخیرے کو آگ لگی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :