خانپور‘ چیئرمین صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی کا اسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ

منگل 30 جون 2015 12:55

خان پور۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) چیئرمین صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید مسعود عالم نے لیاقت پور پارک روڈ پر قائم رمضان بازار کا اسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ظہور حسین بھٹہ کے ہمراہ اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گوشت اور فروٹ سٹال پر جاکر اس کے معیار کو چیک کیا اور قیمتوں کی بابت سے سودا خریدنے والے افراد سے معلومات حاصل کیں جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے انہیں رمضان بازار میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ کی بابت تفصیلی طور پر رپورٹ پیش کی۔ دریں اثناء اسٹنٹ کمشنر ظہور حسین بھٹہ نے فروٹ اور سبزی کی قیمتوں اور ہونے والی نیلامی کا جائزہ لینے کے لئے سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :