برطانیہ میں شیل گیس کی صنعت کو دھچکہ

منگل 30 جون 2015 12:56

لندن ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) برطانیہ میں مقامی حکام کی جانب سے ڈرلنگ کی اجازت نہ ملنے کے باعث شیل گیس کی صنعت کو دھچکہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق توانائی کمپنی کوارڈریلا کی جانب سے لنکا شائر کے علاقے میں ڈرلنگ شروع کرنے کے خلاف ماحول کے لئے کام کرنے والے کارکنوں اور مقامی آبادی نے مزاحمت شروع کردی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس صورتحال سے مایوسی ہوئی ہے۔ قبل ازیں مقامی کونسل کے اجلاس میں کمپنی پر ڈرلنگ شروع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور اب کمپنی نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :