سپریم کورٹ ، امریکی سفارتخانے میں توسیع کے حوالے سے خارج کردہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ کے دلائل کے بعد بحال

منگل 30 جون 2015 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے میں توسیع کے حوالے سے عدم پیروی پر خارج کردہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ کے دلائل کے بعد بحال کر دی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت کی اس دوران درخواست گزار نے بتایا کہ ان کی درخواست عدم پیروی پر خارج ہو گئی تھی حالانکہ وہ آئے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

امریکی سفارت خانے کے پاس اسلام آباد میں سفارت خانہ بنانے کے لئے پہلے 38 ایکڑ اراضی موجود تھی انہوں نے 18 ایکڑ اراضی اور حاصل کی ہے ۔ جس میں ان کے 7000 افراد ٹھہر سکیں گے ۔ یہ وفاقی دارالحکومت کا حساس ترین علاقہ ہے اور پھر یہاں ایٹمی پلانٹ سمیت حساس تنصیاب بھی موجود ہیں پہلے ہی اس ملک میں این جی اوز نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں اوپر سے یہ اراضی دی گئی ہے ۔ کراچی میں بھی امریکی قونصلیٹ دو کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے درخواست بحال کی جائے اور اس کی باقاعدہ سے سماعت کی جائے اس پر عدالت نے درخواست بحال کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :