لاہور:موٹرسائیکل کاغذات نہ دکھانے پر پولیس اہلکاروں کا نوجوانوں کوبرہنہ کرکے تشدد

منگل 30 جون 2015 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) موٹرسائیکل کے کاغذات نہ پیش کرنے پر پولیس اہلکاروں نے سرعام دو نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا لاہور کے علاقے شالیمار میں پولیس نے علی اور شاہد کو ناکے پر روک کر موٹرسائیکل کے کاغذات مانگے اور کاغذات نہ دکھانے پر نوجوانوں کو برہنہ کرکے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی خادم حسین، کانسٹیبل عابد اور نوید کو معطل کردیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :