اسلام آباد : اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی پاکستانی تحقیقاتی اداروں سے ملاقات جاری، معظم علی سے بھی سوالات کیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 13:01

اسلام آباد : اسکاٹ لینڈ یارڈ  ٹیم کی پاکستانی تحقیقاتی اداروں سے ملاقات ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی پاکستانی تحقیقاتی اداروں سے ملاقات جاری ہے جبکہ عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار کیے گئے معظم علی سے بھی سکارٹ لینڈ یارڈ نے سوالات کیے.

(جاری ہے)

پاکستانی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے معظم علی کے ریکارڈ کیے گئے بیان کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ معظم علی کا آڈیو اور ویڈیو بیان آج کسی بھی وقت ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے. یاد رہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لیے سکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان میں موجود ہے . معظم علی کے بعد ٹیم عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار مزید دو افراد سے بھی ملاقات کرے گی اور ملزمان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :