مصباح الحق پھر سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان ایکشن نظر آئینگے

منگل 30 جون 2015 13:03

مصباح الحق پھر سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان ایکشن نظر آئینگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مصباح الحق کو باربا ڈوس ٹرائڈینٹس نے شعیب ملک کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔ مصباح الحق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد فارغ ہونگے جبکہ شعیب ملک کو قومی سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک تین جولائی کو سینٹ لوشیا کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئینگے۔ مصباح الحق ٹرائڈنٹس کی طرف سے اپنا پہلا میچ گیارہ جولائی کو جمیکا کے خلاف کھیلیں گے۔

متعلقہ عنوان :