کوپا امریکا فٹ بال چلی پرو کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

منگل 30 جون 2015 13:03

کوپا امریکا فٹ بال چلی پرو کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وارگاس کے دلکش گول نے چلی کو کوپا امریکا فٹبال کے فائنل میں پہنچادیا،بیشتر وقت دس کھلاڑیوں سے کھیلنے والی ٹیم پیرو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سینتاگو میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میزبان چلی اور پیرو آمنے سامنے تھی۔

(جاری ہے)

کھیل کے 20ویں ہی منٹ میں پیروکے ڈیفینڈر نے فاول کیاریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر اسیمیدان بدر کر دیا۔

پھر پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ہوم ٹیم نے حملہ کیا اور برتری حاصل کر لی۔کھیل کے 60ویں منٹ میں پیرو کی جانب سے حملہ ہوااور اوون گول سے مقابلہ برابر ہو گیا۔چلی کی جانب سے ایک بار پھر موو بنی لیکن ورگاس نے پنالٹی باکس کے باہرسے ہی زوردار کک لگائی اور گیند کوگول میں اور چلی کو فائنل میں پہنچادیاچلی کی ٹیم آج تک کوپا امریکا ائٹل جیت نہیں سکی ہے۔