قاہرہ ‘ بم دھماکے کے نتیجے میں مصری اٹارنی جنرل ہشام برکات جاں بحق ‘ سکیورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی

منگل 30 جون 2015 13:10

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں مصری اٹارنی جنرل ہشام برکات جاں بحق اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے علاقے مصر الجدید میں ملٹری اکیڈمی کے قریب اٹارنی جنرل حشام برکات کے قافلے کوبم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اٹارنی جنرل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے واضح رہے کہ حشام برکات کو جولائی 2013 میں عبد المجید محمود کے مستعفی ہونے کے بعد مصر کا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :