امریکی ٹیچر کو قتل کرنے والی خاتون کو ابو ظہبی کی رہائشی خاتون کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا

خاتون پر یمن میں القاعدہ دہشت گردوں کو مالی معاونت کا بھی الزام ہے ‘ رپورٹ

منگل 30 جون 2015 13:10

امریکی ٹیچر کو قتل کرنے والی خاتون کو ابو ظہبی کی رہائشی خاتون کو عدالت ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) امریکی ٹیچر کو قتل کرنے والی خاتون کو ابو ظہبی کی رہائشی خاتون کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی خاتون نے گزشتہ سال ابو ظہبی میں میں واقع شاپنگ مال میں امریکی ٹیچر کو چھرے کے وار کرکے قتل کیا تھا اس کے علاوہ خاتون پرایک مصری امریکی ڈاکٹر کے گھر کے باہر دیسی ساختہ بم رکھنیکا جرم بھی ثابت ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے یہ دونوں وارداتیں صرف چند گھنٹوں میں کیں جس کے بعد پولیس نے اسے 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، خاتون پر یمن میں القاعدہ دہشت گردوں کو مالی معاونت کا بھی الزام ہے۔ ابوظہبی کی وفاقی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 23 اپریل سے شروع ہوئی تھی جس کو مکمل کرتے ہوئے عدالت نے خاتون کو سزائے موت کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :