یونان میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے تمام بینک بند

منگل 30 جون 2015 13:18

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)یونان میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے تمام بینک بند کردیئے گئے، عوام یومیہ صرف 60 یورو تک اے ٹی ایم سے نکلوا سکتے ہیں، حکومت شہریوں اور سیاحوں کو ایک ہفتے تک مفت ٹرانسپورٹ فراہم کررہی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق یونان میں حکومت نے ملکی سرمائے کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے تمام بینک ہفتے بھر کے لیے بند کردیے ہیں، تاہم پنشنرز کی ادائیگی کے لییجمعرات کو بنک کھلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بدترین مالی بحران کا شکار یونان کو منگل تک عالمی مالیاتی ادارے کو ایک ارب 60 کروڑ یورو کا قرض واپس کرنا ہے، جبکہ یورپی ممالک اور ا?ئی ایم ایف سے ہنگامی امداد کے لیے ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوچکے ہیں، اس صورتحال پر وزیراعظم نے 5 جولائی کو بین الاقوامی قرض دہندگان کی مقرر کردہ بیل ا?و?ٹ تجاویز پر ریفرنڈم کرانیکا اعلان کیا ہے۔ یونانی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کیشکار عوام کو ایک ہفتے کیلئے ٹرانسپورٹ مفت دی جا رہی ہے۔ سیاح اور مقامی افراد بسوں، ٹراموں اور ٹرینوں پر مفت سفر کرسکیں گے۔