امریکی ریاست اوریگن میں 100 سال قدیم تاریخی بیس بال اسٹیڈیم جل کر خاکستر

منگل 30 جون 2015 13:18

امریکی ریاست اوریگن میں 100 سال قدیم تاریخی بیس بال اسٹیڈیم جل کر خاکستر

یوجین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)امریکی ریاست اوریگن کے شہر یوجین میں 100 سال قدیم سوک نامی تاریخی بیس بال سٹیڈیم میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سٹیڈیم جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے شہر یوجین کا تاریخی سٹیڈیم جل کر خاکستر ہوگیا،انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو سٹیڈیم سے باہر نکال کر آگ پر قابو پانے کا سلسلہ جاری ہے۔ یوجین پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں موجود تمام افراد کو دو بلاکس کی صورت میں بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہیجبکہ فائر فائٹر عملے کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ بیس بال سٹیڈیم کا افتتاح1938 میں کیا گیا تھا۔اسٹیڈیم میں 6 ہزار800 سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔