کھلاڑیوں کو دینے کے لیے پیسے نہ ہونے کا رونا رونے والے پی ایچ ایف عہدیدار دورہ یورپ پر نکل گئے

منگل 30 جون 2015 13:19

کھلاڑیوں کو دینے کے لیے پیسے نہ ہونے کا رونا رونے والے پی ایچ ایف عہدیدار ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون۔2015ء) ایک جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کے لیے فنڈ کی عدم دستیابی کا رونا رو رہی ہے جب کہ دوسرے طرف پی ایچ ایف کے صدر اختررسول، سیکرٹری رانا مجاہد غیرضروری دورہ پر یورپ پہنچ گئے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق مالی حالات خراب ہونے کے باعث کھلاڑیوں کا ڈیلی الاﺅنس کم کرکے20ڈالر کردیا ہے تاہم دوسری جانب پی ایچ ایف کے اعلی عہدیدران یورپ میں 250 ڈالر یومیہ لے کر مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری آصف باجوہ بھی یورپ کے اس تفریحی دورے پر پی ایچ ایف کے حکام کے ہمراہ موجود ہیں ، مذکورہ عہدیدران ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹیم مینجمنٹ کے کام میں بھی مداخلت کرر ہے ہیں اور کسی اختیار کے بغیر گراﺅنڈ میں جاکر کھلاڑیوں کو ہدایات دیتے نظر آرہے ہیں جس کے باعث ٹیم مینجمنٹ سخت نالاں ہے ۔ یورپ کے اس دورے میں پی ایچ ایف کے صدر اختررسول، سیکرٹری رانا مجاہد ، سابق سیکریٹری آصف باجوہ دوسرے مرحلے میں بلجیم سے فرانس کے دارلحکومت پیرس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فیڈریشن کے خرچے پر مزید سیر سپاٹے کریں گے۔

کھلاڑیوں کو دینے کے لیے پیسے نہ ہونے کا رونا رونے والے پی ایچ ایف عہدیدار ..

متعلقہ عنوان :