کوئٹہ : آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے چار کمانڈر ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 13:21

کوئٹہ : آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے چار کمانڈر ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : بلوچستان کے علاقے آوران میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے چار جنگجوؤں سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آوران کی تحصیل مشکے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا جس پر دہشت گردوں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کردی گئی۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار جنگجوؤں سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں دو دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے.