چین نئے بین الاقوامی بینک کا سربراہ بن گیا

منگل 30 جون 2015 13:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 57 ممالک نے ایک نئے مالیاتی ادارے ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں جمع ہونے والے مندوبین نے اس معاہدے پر دستخط کیے جس سے اے آئی آئی بی کا قانونی ڈھانچہ طے ہوگا۔

اے آئی آئی بی کا قیام اکتوبر میں عمل میں آیا تھا اور اس میں چین کی سربراہی میں 21 ممالک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بینک ورلڈ بینک اور ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک کی طرح کا مالیاتی ادارہ ہوگا اور براعظم ایشیا میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کی فنڈنگ کرے گا۔اس کے بانی ارکان میں برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا جیسے اہم ممالک شامل ہیں جبکہ چین اور بھارت اس کے دو بڑے سرمایہ کار ہیں۔جاپان اور امریکہ اے آئی آئی بی کے مخالف ہیں اور وہ دونوں ممالک اس میں شامل نہیں ہیں۔اس نئے مالیاتی ادارے کے گورنینس کے معیار پر امریکہ نے سوال اٹھائے ہیں اور اس کے خیال میں اس کا مقصد چین کے ’سافٹ پاور‘ کو پھیلانا ہے۔

متعلقہ عنوان :