سیاسی وسماجی شخصیت صوفی محمدریاض جو کہ عرصہ دراز سے گلیانہ روڈ قبرستان کیلئے اپنی عوامی خدمات پیش کررہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،حاجی محمدنواز چوہدری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:25

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)سیاسی وسماجی شخصیت صوفی محمدریاض جو کہ عرصہ دراز سے گلیانہ روڈ قبرستان کیلئے اپنی عوامی خدمات پیش کررہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار حاجی محمدنواز چوہدری نے کیا انہوں نے کہا کہ قبرستان کی دیکھ بھال اور خوبصورتی کے لئے چوہدری ریاض عملی کام کرتے ہیں وہ قبرستان کمیٹی کے متحرک رکن بھی ہیں فنڈز ریزنگ کے حوالے سے لوگ ان پر مکمل اعتماد کااظہارکرتے ہیں انہی کی بدولت اہلیان کھاریاں کے قبرستان کے مسائل احسن طریقے سے حل ہورہے ہیں کوئی بھی نیکی کا کام ہو اس میں حصہ بڑھ چڑھ کر لیتے ہیں وہ کھاریاں کی عوام کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں ۔